عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

 لاہور:  کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے 7 گھنٹے تک طویل سماعت کے بعد عمر اکمل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو لنک پر ہونے والی سماعت میں پی سی بی اور کرکٹر کے وکلا نے اپنے موقف کے حق میں دلائل دیے۔ ثالثی عدالت کے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایڈجوڈیکیٹر نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پی سی بی کے آزاد ایڈجوڈیکیٹر نے فکسنگ کیس میں اینٹی کرپشن ٹریبیونل کی عمر اکمل کو 3 سال کی سنائی گئی سزا کو کم کرکے 18 ماہ کردیا تھا۔ کرکٹ بورڈ کے شعبہ قانون نے سزا کو کم کرنے کے فیصلے کیخلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

دوسری جانب عمر اکمل نے پی سی بی کی اپیل کو چیلنج کرتے ہوئے سزا کو مزید کم کرنے کی استدعا کردی تھی۔

The post عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں