ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں مشکوک افراد سے روابط کے الزام پرایک کھلاڑی معطل

 کراچی: ابوظبی ٹی 10 لیگ میں مشکوک افراد سے روابط کے الزام پرایک کھلاڑی کومعطل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مراٹھا عربیئنزکے سینڈی سنگھ نے ایونٹ کے کسی میچ میں حصہ نہیں لیا مگراینٹی کرپشن یونٹ کو ان کے بارے میں بعض معاملات پرشکوک تھے جس کی وجہ سے ان کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ابوظہبی آمد کے بعد بھارتی نژاد کرکٹر نے قرنطینہ مکمل کیا اورپھراینٹی کرپشن یونٹ کے لیکچرمیں بھی شریک ہوئے، وہاں مشکوک افراد کی تصاویر دکھاتے ہوئے ان سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی، بعد میں پتا چلا کہ ان میں سے ایک شخص کے ساتھ سینڈی کا رابطہ رہا ہے اوران کی بیٹ اسپانسر شپ بھی اسی نے کی تھی،  اس پر ان کیخلاف ایکشن لیا گیا۔

یاد رہے کہ ایونٹ میں کئی پاکستانی کرکٹرزبھی شرکت کررہے ہیں، معاملے پرموقف لینے کیلیے ٹی ٹین لیگ کے آفیشلزسے رابطہ کیا گیا تھا اوراب ان کے جواب کا انتظارہے۔

ابوظہبی آمد کے بعد بھارتی نژاد کرکٹر نے قرنطینہ مکمل کیا اورپھراینٹی کرپشن یونٹ کے لیکچرمیں بھی شریک ہوئے: فوٹو: فائل

The post ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں مشکوک افراد سے روابط کے الزام پرایک کھلاڑی معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں