بھارت میں سمندر کے اندر شادی کی انوکھی تقریب، ویڈیو وائرل

چینائی: بھارتی ریاست تمل ناڈو میں سمندر کی گہرائیوں میں جوڑا شادی کے بندھن مین بندھ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے  وی چننا دورئی اور ایس سویتھا نے اپنی شادی کی رسم کے لیے نیلنکرائی ساحل کے قریب 60 فٹ گہرے پانی کا انتخاب کیا جہاں جوڑے نے روایتی شادہ کے لباس پہن کر غوطے لگائے اور ایک دوسرے کو ہار پہنائے۔

inda couple married under sea 2

وی چننا دورئی ایک ماہر غوطہ خور ہیں اور اپنے جیون کے سب سے اہم دن کو بھی اپنے شوق اور مشغلے کے ساتھ منایا۔ اپنے جیون ساتھی وی چننا دورئی کی خواہش کی تکمیل کے لیے سافٹ ویئر انجینیئر دلہن سویتھا نے ایک ماہ تک غوطہ خوری کی تربیت حاصل کی۔

inda couple married under sea 1

سمندر کے اندر شادی کی تقریب کے لیے دلہن نے ایک ہفتے تک ریہرسل کی جس کے دوران وہ اپنے دلہے کے ہمراہ سمندر کے اندر جاتیں اور تکینیک سیکھتیں۔ شادی کے روز دلہا دلہن کے ساتھ دیگر 8 غوطہ خور بھی موجود تھے۔

The post بھارت میں سمندر کے اندر شادی کی انوکھی تقریب، ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں