یونس نے حفیظ کو باعزت ریٹائرمنٹ تک مواقع دینے کی حمایت کردی

 لاہور:  یونس خان نے محمد حفیظ کو باعزت ریٹائرمنٹ تک مواقع دینے کی حمایت کردی۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلیے پلیئرز کا اچھا پول میسر ہے،سینئر کرکٹرز بھی پرفارم کررہے ہیں،گوکہ بدقسمتی سے حفیظ اس وقت ہمارے ساتھ موجود نہیں ہیں، انھوں نے انگلینڈ کے بعد نیوزی لینڈ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،میں ہی نہیں پوری ٹیم ان کی کمی محسوس کررہی ہے،وہ ٹیم کی جان ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سینئرز کا کیا بنے گا، اس طرح کے سوالات درست نہیں،میرے خیال میں اگر کوئی سینئر پرفارم کررہا ہے تو اس کو مواقع دینا چاہیں،کیوں نہ ہم ان کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کریں کہ وہ خوشی سے ریٹائر ہوں،ہم سب ان کو اپنے کندھوں پر بٹھاکر رخصت کریں تاکہ وہ خوشی سے جائیں اور تاحیات پاکستان کیلیے اچھا سوچیں، کوچنگ میں بھی آئیں تو خوشی سے نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہوئے اپنا تجربہ منتقل کریں۔

The post یونس نے حفیظ کو باعزت ریٹائرمنٹ تک مواقع دینے کی حمایت کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں