کراچی: پی ایس ایل سکس کی افتتاحی تقریب کا رنگا رنگ آغاز نہیں ہو سکے گا، ترکی میں فلم بند کیے جانے والے گانوں کی ریکارڈنگ نشر کی جائے گی، آفیشل گانوں کی فلم بندی کے لیے گلوکار استنبول پہنچ گئے۔
ایکسپریس کے مطابق پی سی بی کے ذمہ دار حکام بھی ان کے ہمراہ ترکی پہنچ گئے، 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب میں ریکارڈنگ نشر ہوگی۔
پی سی بی کے قریبی ذرائع نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی دی جانے والی ہدایت کی روشنی کوویڈ 19 کی پابندیوں کی وجہ سے باقاعدہ افتتاحی تقریب نہیں ہوگی، بڑے پیمانے پر طے شدہ آتش بازی کو بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم رسمی طور پر پروگرام کا انعقاد طے ہے۔
The post پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب : گانوں کی فلم بندی کیلیے گلوکار استنبول پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل