محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کے دوران بھی نماز پڑھنا نہ بھولے

 لاہور: وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کے دوران بھی نماز کی ادائیگی نہ بھولے۔

باوضو ہوکر میچ کھیلنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کے دوران بھی نماز کی ادائیگی کرتے نظر آئے، دسویں اوورز میں پانی کے وقفے میں جب محمد رضوان 35 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ تھے تو انہوں نے وقفہ ہوتے ہی وکٹ کے ساتھ نماز عشا کے فرض 4 رکعت پڑھے جب کہ اس وقت دوسرے تمام کھلاڑی پانی پینے میں مصروف تھے، نماز مکمل کرنے کے بعد انہوں نے جوتے پہنے اور پانی پیا۔

The post محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کے دوران بھی نماز پڑھنا نہ بھولے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں