’خواتین سے عمر نہیں پوچھتے‘ ٹینس پلیئر کے جواب پر قہقہے

 میلبورن:  ’خواتین سے عمر نہیں پوچھتے‘ آسٹریلین اوپن میں چائنیز تائیپے کی سووائی ہائش کے انٹرویو کے دوران جواب پر کورٹ قہقہوں سے گونج اٹھا۔

سووائی ہائش نے گذشتہ روز پہلے راؤنڈ میچ میں سابق یوایس اوپن چیمپئن بیانکا اینڈریسکو کو مات دی، بعد ازاں ان سے جب آن کورٹ انٹرویو میں کہاگیا کہ وہ 35 برس کی عمر میں بھی کافی مضبوط دکھائی دیتی ہیں تو انھوں نے ہونٹوں پر انگلی رکھتے ہوئے نفی میں سر ہلایا، پھر ہنستے ہوئے کہا کہ میں آپ کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ ایشیا میں عام طور پر لڑکیوں کی عمر یوں سرعام نہیں پوچھا کرتے، ان کے اس جواب پر اسٹینڈز قہقہوں اور تالیوں سے گونج اٹھے۔

انٹرویور نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی آپ کے کھیل میں مزید کئی سال باقی دکھائی دے رہے ہیں، جس پر سووے نے کہاکہ ابھی تو میں جوان ہوں، آپ کے تبصرے کا شکریہ۔

The post ’خواتین سے عمر نہیں پوچھتے‘ ٹینس پلیئر کے جواب پر قہقہے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں