PSL، بک می ڈاٹ پی کے کا ٹکٹوں کی فروخت کیلیے شاندار پلان تیار

 لاہور:  نہ لمبی قطار، نہ انتظار، پاکستان سپرلیگ کے لیے معروف ای ٹکنگ کمپنی بک می ڈاٹ پی کے نے ٹکٹوں کی فروخت کا شاندار پلان تیارکرلیا۔

پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کا میلہ22 فروری سے شروع ہورہاہے، حکومت کی جانب سے بیس فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت کے بعد اب ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہونے والی ہے، مقبول ترین ای ٹکٹنگ کمپنی بک می ڈاٹ پی کے کے ذریعے نہایت آسانی کے ساتھ بنا کسی سفارش اور قطار اور انتظار کے ٹکٹ ملیں گے۔ پی ایس ایل کے لیے ٹکٹ کا ڈیزائن بھی فائنل مرحلے میں داخل ہوچکا۔

بک می ڈاٹ پی کے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیضان اسلم نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بکنگ کا طریقہ کار اختیار کیاجارہاہے۔

پلان کے تحت ٹکٹ کی بنکنگ سے لیکر اسٹیڈیم میں داخلے تک کوویڈ پروٹوکولز پر مکمل عمل درامد ہوگا، پہلے مرحلے میں کراچی کے لیے ٹکٹ کی بکنگ کرائی جاسکے گی،اس کے بعد لاہور کے شائقین کے لیے ونڈو اوپن ہوگی۔

The post PSL، بک می ڈاٹ پی کے کا ٹکٹوں کی فروخت کیلیے شاندار پلان تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں