حفیظ اور سرفراز کے معاملے پر پی سی بی کی مداخلت، مزید بیان دینے سے روک دیا 

محمد حفیظ اور سرفراز احمد کے سوشل میڈیا بیانات پر سامنے والے تنازع پر پی سی بی نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں سابق کپتانوں کو مزید بات کرنے سے روک کر معاملہ ختم کروادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ نےوکٹ کیپر سرفراز احمد کو اس معاملے میں خاموش رہنے کی ہدایت کی ہے جب کہ محمد حفیظ کو بھی مزید رائے دینے سے منع کردیا گیا ہے۔

پی سی بی حکام نے بھی دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر جاری لفظی جنگ پر برہمی کا اظہار کیا ہے جس پر ان دونوں کو چپ رہنے کا پیغام بھیجا گیا ہے۔

محمد حفیظ نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں عندہ بیٹنگ پر اسے نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین قرار دیا تھا جس پر جواب میں سرفراز احمد نے سابق گریٹ وکٹ کیپرز کے نام سے ٹوئٹ کی تھی کہ یہ سب بھی پاکستان کے نمبر ون ہیں۔ جو پاکستان کے لیے کھیلتا ہے وہ ہی نمبر ون ہوتا ہے۔

The post حفیظ اور سرفراز کے معاملے پر پی سی بی کی مداخلت، مزید بیان دینے سے روک دیا  appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں