لاہور: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ہینرچ کلاسین نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے جواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور پہلے میچ کا اسکواڈ برقرار رکھا گیا ہے تاہم جنوبی افریقا نے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔
واضح رہے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
The post دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل