کراچی: کراچی کنگز نے اپنے فیلڈنگ کوچ کامران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی.
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کے بعد دو کھلاڑیوں سمیت تین افراد کے کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی تھی، ایک کرکٹر کا تعلق اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہے۔
یہ خبر بھی دیکھیے: پی ایس ایل کا بائیو سیکیور ببل ’’اِن سیکیور‘‘ بن گیا
کراچی کنگز نے بعدازاں اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ایس ایل میں مثبت آنے والوں میں سے صرف ایک کا تعلق کراچی کنگز سے ہیں۔ ہمارے فیلڈنگ کوچ کامران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ہم ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
The post کراچی کنگز نے فیلڈنگ کوچ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل