اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی بیٹنگ جاری

 کراچی: پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی بیٹنگ کا آغاز ہوگیا۔

اپنی اننگز کے پہلے ہی اوور میں کوئٹہ کو ایک وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ پہلے  اوور میں حسن علی کی گیند پر کوئٹہ کے  صائم ایوب  پال اسٹرلنگ کے ہاتھوں کیچ ہوکر پویلین کو لوٹ گئے اور 7 کے اسکور پر کوئٹہ کی پہلی وکٹ گر گئی۔

تیسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر فہیم اشرف نے ڈیل پورٹ کو بولڈ کردیا۔ اس طرح 21 رنز کےمجموعی اسکور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر ایک اور وکٹ گر گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی بیٹنگ کو مسلسل مشکلات کا شکار ہے اور چوتھے اوور کی تیسری گیند پر ایک اور وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ حسن علی کی گیند پر  کوئٹہ کے بلے باز ڈوپلیسی ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ چار اوور کے اختتام پر کوئٹہ کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 31 ہے۔

پی ایس ایل میں آج ہونے والے میچ کا ٹاس اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیت کر فیلنڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اسلام آباد اور کوئٹہ کے مابین گذشتہ روز ملتوی ہونے والا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہورہا ہے۔اسلام آباد یوناٸٹیڈ کے دو غیر ملکی کھلاڑی کوروناکےباعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے اصول کے مطابق کم از کم تین غیر ملکی کھلاڑی کھیل سکتے ہیں۔ ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فرنچائز کودو غیر ملکی کھلاڑی کھلانے کی اجازت دے دی۔

The post اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی بیٹنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں