تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ

ہرارے: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ہرارے میں کھیلے جارہے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آخری میچ کے لیے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کرتے ہوئے آصف علی، دانش عزیز اور ارشد اقبال کی جگہ شرجیل خان، سرفراز احمد اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے میچ میں قومی ٹیم نے زمبابوے کو شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے ہرایا تھا۔

The post تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں