جنوبی افریقا: جنوبی افریقی کرکٹر بیجورن فورچوئین نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کرلیا۔
بیجورن فورچوئین کا قبول اسلام کے بعد اسلامی نام عماد رکھا گیا ہے۔ بیجورن فورچوئین نے بھی گزشتہ روز انسٹاگرام پر اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی ہے۔
پروٹیز اسپنر تبریز شمسی کی اہلیہ نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بیجورن اور ان کی بیوی کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسلام قبول کرنے کی مبارکباد پیش کی ہے۔
یہ تصویر بیجورن فورچوئین اور اس کے بعد ان کی اہلیہ مشکا آئیسن نے بھی ری شیئر کی۔ انہوں نے لکھا گزشتہ روز بیجورن نےکلمہ شہادت پڑھا الحمداللہ۔ اور رمضان کے مقدس مہینے میں عماد نام کا انتخاب کیا۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق 26 سالہ اسپنر بیجورن نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ذاتی مطالعات کے بعد اسلام کو حقیقی مذہب کے طور پر قبول کیا ہے کسی نے اسلام قبول کرنے کے لیے ان پر دباؤ نہیں ڈالااور نہ ہی کسی کے زیراثر آکر انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔
یاد رہے کہ بیجورن فورچوئین دوسرے جنوبی افریقی کھلاڑی ہیں جنہوں نے اسلام قبول کیا ہے اس سے قبل جنوبی افریقی کرکٹر وائن پارنیل نے بھی 2011 میں اسلام قبول کر لیا تھا۔ ان کا نیا نام ولید ہے لیکن انہیں اب بھی وائن پارنیل کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔
The post جنوبی افریقی کرکٹر بیجورن فورچوئین نے اہلیہ سمیت اسلام قبول کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل