نامعلوم شخص پٹڑی پر بیڈ لگا کر سو گیا، ٹرینیں تاخیر کا شکار

پٹنہ: بھارت میں نامعلوم شخص ریلوے جنکشن کی پٹڑی پر بیڈ رکھ کر سوگیا جس کی وجہ سے اس ٹریک سے گزرنے والی تمام ٹرینیں روک دی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے شہر پٹنہ کے معروف اور مصروف ترین مغل سرائے ریلوے لائن پر انوکھے واقعے نے ٹرینوں کو تاخیر کا شکار کردیا۔ روزانہ اس ٹریک سے 300 سے زائد ٹرینیں گزرتی ہیں۔

نارتھ ایسٹ ایکسپریس کے ڈرائیور نے گوہاٹی نے نئی دہلی سے آتے ہوئے دیکھا کہ جانے والی ٹریک پر ایک شخص پٹڑی پر بیڈ رکھ کر اس پر سو رہا ہے جس پر ڈرائیور نے حکام کو مطلع کیا۔

سرائے مغل ریلوے لائن کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی جانب سے شکایت موصول پر اس ٹریک پر جانے والی ٹرینیں کو روک دیا گیا اور ایک ٹیم جائے وقوعہ پر بھیجی۔

ریلوے ٹیم جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو بیڈ پر سونے والا شخص تو فرار ہوچکا تھا تاہم بیڈ پٹڑی پر رکھا ہوا مل گیا۔ اس واقعے نے ریلوے مسافروں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

The post نامعلوم شخص پٹڑی پر بیڈ لگا کر سو گیا، ٹرینیں تاخیر کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں