کراچی: مسائل اورمشکلات میں گھری پی ایس ایل 6 کے حوالے سے ایک مسرت کن خبرسامنے آگئی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد کوامارتی ویزہ مل گیا۔
پی سی بی کے ترجمان نے سابق ٹیسٹ کپتان کو امارات کا وزٹ ویزا جاری کردیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سرفرازاحمد کی جلد از ابوظہبی روانگی ممکن بنانے کی کوشش جاری ہے، تاہم سابق ٹیسٹ کپتان کی پیر کوکراچی سے روانگی کا امکان نہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد اعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پیر کو خلیجی پروازیں ملتوی کر دی گی ہیں، سرفراز احمد کی منگل کی صبح روانگی ممکن ہے، سرفراز احمد کی دوحا یا بحرین کے راستے روانگی کا امکان ہے، ادھر رابطے پر کوئٹہ گلیڈیٹر کے ترجمان نے بھی سرفراز احمد کو ویزہ مل جانے کے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے کپتان کا شدت کے ساتھ انتظار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ابو ظہبی جانے کے کیے کراچی ائیر پورٹ پہنچنے والے سرفراز احمد کو تیکنیکی بنیاد پر خلیجی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا جبکہ واپس ہوٹل آنے والے سابق ٹیسٹ کپتان کو پی سی بی نے اپنے گھر چلے جانے کی ہدایت کی تھی۔
The post کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد کو امارتی ویزہ مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل