راولپنڈی بے نظیر بھٹو اسپتال میں پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیاب ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی بے نظیر اسپتال کے ڈاکٹروں نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ بے نظیر اسپتال کے ڈاکٹروں نے 4 گھنٹوں کے آپریشن کے بعد قیمتی زندگی بچا لی۔
رجسٹرار ڈاکٹر شعیب کا کہنا ہے کہ 34 سالہ مریض زاہد کے گردے فیل ہوئے تھے، راولپنڈی کورونا کی وجہ سے آپریشن تعطل کا شکار تھا، راولپنڈی میں پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ بالکل مفت ہوا ہے۔
The post راولپنڈی بے نظیر اسپتال میں پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیاب appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » صحت