پی ایس ایل کی مشکلات میں اضافہ؛ بھارتی براڈ کاسٹر کو یو اے ای سے نکال دیا گیا

ابوظہبی: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھارتی براڈ کاسٹر کو یو اے ای سے نکال دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل 6 میں نئی مشکل کھڑی ہوگئی، ابوظہبی میں موجود بھارتی براڈ کاسٹر کو ہوٹل سے نکال دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابوظہبی میں اس وقت نئے مسائل کا سامنا کرنا پڑگیا جب عرب امارات کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر انڈین براڈ کاسٹرز کو ہوٹل سے نکال دیا گیا۔

انڈین براڈ کاسٹرز راسلخیمہ سے سٹرک کے راستے ابو ظہبی پہنچے تھے جس پر انڈین براڈ کاسٹرز کو عرب امارات سے واپس بھارت بھیج دیا گیا جب کہ پی سی بی نے انڈین براڈ کاسٹرز کی جگہ دوسرے براڈ کاسٹرز کے لئے کوششیں شروع کردیں۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان کو پی ایس ایل 6 کے لیے کھلاڑیوں کو متحدہ عرب امارات بھجوانے کے لیے ویزا مسائل کا سامنا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سمیت متعدد کرکٹرز کو یو اے ای کے ویزے وقت پر جاری نہ ہونے کے باعث مسائل پیدا ہوئے تھے تاہم سرفراز احمد گزشتہ روز ابوظہبی کے لیے روزنہ ہوگئے تھے جو اس وقت بحرین میں موجود ہیں اور آج وہاں پہنچ جائیں گے جب کہ 7 کھلاڑیوں کو اب بھی ویزا جاری نہ ہوسکا اور وہ پاکستان میں انتظار کررہے ہیں۔

The post پی ایس ایل کی مشکلات میں اضافہ؛ بھارتی براڈ کاسٹر کو یو اے ای سے نکال دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں