بابر اعظم کی منگنی کی اطلاعات کو اہل خانہ نے افواہ قرار دے دیا

 لاہور: پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی منگنی کی اطلاعات کو ان کے گھر والوں نے مسترد کردیا، والد کا کہنا ہے کہ ابھی رشتہ طے نہیں کیا جب بھی ایسا کریں گے تو سب کو بتائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بابر اعظم کے والد نے واضح کیا کہ کرکٹ کی مصروفیات سے فارغ ہونے کے بعد اگلے سال جب بھی وقت ملا، یہ فریضہ بھی انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی کزن کے ساتھ منگنی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم ان دنوں ابوظہبی میں قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں۔

The post بابر اعظم کی منگنی کی اطلاعات کو اہل خانہ نے افواہ قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں