ٹوکیو ویمنز ٹینس ڈبلز، ثانیہ مرزا کے لیے آغاز ہی اختتام ثابت

ٹوکیو:  ویمنز ٹینس ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں بھارتی جوڑی ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا کو شکست ہوگئی۔

بھارتی جوڑی ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا کو ویمنز ٹینس ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں شکست ہوگئی، اگرچہ میچ کے بیشتر وقت بھارتی پلیئرز کا غلبہ رہا، پہلا راؤنڈ بھی اسی جوڑی کے نام رہا تاہم یوکرین کی جڑواں بہنوں ناڈیجا اور لوئیڈمیلا کیچونک نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے دلچسپ مقابلے میں6-0، 6-7 (0) اور 8-10 سے زیرکرلیا۔

واضح رہے کہ انکیتا پہلی بار اولمپکس میں شریک ہوئی تھیں۔

The post ٹوکیو ویمنز ٹینس ڈبلز، ثانیہ مرزا کے لیے آغاز ہی اختتام ثابت appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں