لاہور: مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز میں اعتماد کی بحالی کا سفر شروع کرنے کا خواہاں ہیں۔
بارباڈوس سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ انگلینڈ کی سیریز سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ فائنل کرنے کی بات کی تھی، اس کے بہت قریب ہیں تاہم مسائل اب بھی ہیں۔
مصباح الحق نے کہا کہ گزشتہ سیریز میں ٹاپ آرڈر بہتر رہی ہے، مڈل آرڈر پرفارم نہیں کر رہی، محمد حفیظ گزشتہ سال کی کارکردگی نہیں دہرا پا رہے، مڈل آرڈر بھی اپنا کردار ادا کرنے لگے تو ٹیم کے لیے بہتر ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں ہیڈ کوچ نے کہا کہ بولنگ میں تشویش کے کئی پہلو ہیں، بولرز نے کئی بڑے اسکور والے اوورز بھی کیے جن کا میچز کے نتائج پر اثر پڑا، وجوہات کا جائزہ لینے کی کوشش کررہے ہیں۔
مصباح الحق نے مزید کہا کہ کوئی بھی ٹیم اچھی کرکٹ نہیں کھیلتی تو پہلے یا بعد میں بیٹنگ سے زیادہ فرق نہیں پڑتا، بہرحال انگلینڈ میں جو بھی ہوا، اس کو بھلا کر اب اعتماد کی بحالی سفر شروع کرنا ہوگا، ورلڈکپ کے پیش نظر بھی ٹیم کا فتوحات کے ٹریک پر آنا ضروری ہے۔
The post ویسٹ انڈیز میں اعتماد کی بحالی کا سفر شروع کرنے کے خواہاں ہیں، مصباح الحق appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل