ٹوکیو اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں قومی دستے کا مارچ پاسٹ

ٹوکیو: اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے خلیل اختر اور ماحور شہزاد قومی پرچم تھام کر مارچ پاسٹ میں شریک ہوئے۔

قومی دستہ میں شامل شوٹرمحمد خلیل اختر اور  قومی ویمن بیڈمنٹن چیمپئن ماحور شہزاد نے افتتاحی تقریب میں قومی پرچم تھامنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے قومی پرچم تھامنے کی منظوری صدر پی او اے لیفٹنٹ جنرل (ر) عارف حسن نے دی تھی۔

ماحور شہزاد اولمپکس کے بیڈمنٹن مقابلوں میں شرکت کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اولمپکس میں قومی پرچم تھامنے والی پہلی  پاکستانی خاتون کھلاڑی بننے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

The post ٹوکیو اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں قومی دستے کا مارچ پاسٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں