اخروٹ کھائیں کولیسٹرول بھگائیں اور دل توانا رکھیں

اسپین: اگرچہ سائنسی تحقیقات بتاتی ہیں کہ اخروٹ کھانے سے دل، دماغ اور نظامِ خون کو بہت فائدہ ہوتا ہے اور اب اس ضمن میں مزید تحقیق سامنے آئی ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ روزانہ نصف کپ اخروٹ کھانے سے امراضِ قلب اور کولیسٹرول کے خطرات تقریباً 8.5 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔

اسی لیے عمررسیدہ افراد اخروٹ کو اپنی غذا میں شامل رکھیں۔ اس ضمن میں اسپین کے ہاسپٹل کلینک بارسلونا نے 628 افراد بھرتی کئے اور ان کی نصف تعداد کو روزانہ اخروٹ کھانے کو کہا اور یہ سلسلہ دو سال تک جاری رہا۔ دو سال بعد نتیجہ برآمد ہوا کہ اخروٹ کھانے سے لوڈؑینسٹی لائپوپروٹین (ایل ڈی ایل) پروٹین کی مقدار میں خاصی کم ہوئی جو کہ مضر کولیسٹرول کہلاتا ہے۔ اگر ایل ڈی ایل کولیسٹرول اپنی حد سے بڑھ جائے تو خون کے لوتھڑے بننے کا عمل شروع ہوسکتا ہے جس سے فالج اور امراضِ قلب کی شرح بڑھ جاتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جن افراد نے دو برس تک نصف کپ روزانہ اخروٹ کھانے کو معمول بنایا ان کے خون میں نہ صرف ایل ڈی ایل ذرات کی کمی ہوئی بلکہ باریک ترین ایل ڈی ایل ذرات بھی کم کم دیکھے گئے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق اخروٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو دل کی حفاظت کرتے ہیں۔ اس طرح اخروٹ کھانے سے امراضِ قلب کا خطرہ ساڑھے آٹھ فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔

The post اخروٹ کھائیں کولیسٹرول بھگائیں اور دل توانا رکھیں appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » صحت

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں