شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کو خیرباد کہنے کا اشارہ دے دیا

 کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پی ایس ایل کو خیر باد کہنے کا عندیہ دے دیا اور کہا ہے کہ خواہش ہے کہ اپنی آخری لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی کروں۔

یہ بات انہوں ںے میمن سپرلیگ سیزن فائیو کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں اظہار خیال اور میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ تقریب میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز سمیت تاجر برادری نے شرکت کی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ اپنے پرستاروں کی وجہ سے کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن شاید اگلا ایڈیشن ان کا آخری پی ایس ایل ہو، تاہم میری خواہش ہے کہ اپنا آخری ایڈیشن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ کھیلوں لیکن اس کا انحصار میری فرنچائز ملتان سلطانز کی اجازت پر ہے۔

رمیز راجہ کو پی سی بی کا چیئرمین بنانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ بورڈ کو چلانے کے لیے پروفیشنل لوگوں کو آگے لایا جائے، چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدل جاتا۔

سابق کپتان نے کہا کہ افغانستان میں کرکٹ ختم نہیں ہوئی، طالبان اس مرتبہ مثبت سوچ کے ساتھ آئے ہیں جوکہ خوش آئند ہے، اپنے پرستاروں کی وجہ سے ابھی تک کرکٹ کھیل رہا ہوں، مجھے اب بھی کرکٹ کھیلنے کا شوق ہے، ببل سسٹم کے سبب کرکٹ کھیلنا کم کردی ہے، کھلاڑیوں کا ببل میں رہ کر کرکٹ کھیلنا بہت مشکل ہے۔

پیرس اور دبئی بنانے کی بات کرنے والے کراچی کو میمن کمیونٹی کے حوالے کردیں، کراچی میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا، اب زیادہ تر ٹیلنٹ راولپنڈی سے آرہا ہے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ میمن سپر لیگ سیزن 5 کا آغاز 13 ستمبر کو ہورہا ہے، لیگ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

The post شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کو خیرباد کہنے کا اشارہ دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں