کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرزکشمیرلیگ میں حصہ نہیں لے سکتے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان سمیع برنی نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفت گو میں کہا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرزکشمیرلیگ میں حصہ نہیں لے سکتے۔ ترجمان سمیع برنی نے بی بی سی سے بات چیت میں کہا کہ کھلاڑی ابھی ویسٹ انڈیز میں ہیں، اس کے بعد افغانستان اور انگلینڈ سے سیریز بھی ہوں گی، اس کے لیے پلیئرز پر کام کا بوجھ بھی دیکھنا ہو گا۔
انہوں نےمزید کہا کہ پی ایس ایل پی سی بی کا سب سے اہم ٹورنامنٹ ہے، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ایک ڈومیسٹک ایونٹ جب کہ کشمیر پریمیئر لیگ پرائیویٹ ٹورنامنٹ ہے، ہم نے فرنچائز مالکان کو یہ بات بتا دی ہے کہ پی ایس ایل ہمارا سب سے اہم ٹورنامنٹ رہے گا۔
The post سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرزکشمیرلیگ میں حصہ نہیں لے سکتے، پی سی بی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل