تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاک ویسٹ انڈیز میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

پروویڈینس: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ شروع ہوتے ہی بارش کے باعث روک دیا گیا۔ 

پروویڈینس میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بینٹنگ جاری تھی کہ دوبارہ بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے اوور میں 9 رنز بنائے تاہم دوسرے اوور کی دوسری گیند پر بارش شروع ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ایون لوئس کی جگہ آندرے رسل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ قومی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 157 بنا کر حریف ٹیم کو 158 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

 

The post تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاک ویسٹ انڈیز میچ بارش کے باعث روک دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں