سڈنی: آسٹریلیا کے سابق اسپن اسٹار شین وارن نے اپنی ہالی ووڈ فلم میں تاخیرکی وجہ کورونا کو قرار دے دیا۔
شین وارن نے 2019 میں بتایا تھا کہ لاس اینجلس میں ایک کمپنی 2008 میں راجستھان رائلز کی آئی پی ایل فتح پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہے، اس میں ہالی ووڈ فلموں والا تمام مصالحہ بھی شامل ہوگا۔
اب وارن کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے یہ منصوبہ روک دیا گیا، رواں برس کے آخر یا آئندہ سال کے اوائل میں کام شروع ہونے کا امکان ہے۔
The post کورونا کے سبب شین وارن کی ہالی ووڈ فلم تاخیر کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل