کراچی: عماد وسیم نے بھی 200 ٹی 20 وکٹوں کا پاکستانی کلب جوائن کرلیا۔
عماد وسیم نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کے دوران اپنی وکٹوں کی تعداد 202 تک پہنچا دی،ان سے قبل 7 پاکستانی بولرز یہ سنگ میل عبور کرچکے، سہیل تنویر 373 شکار کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں۔
ان کے بعد وہاب ریاض 345، شاہد آفریدی 344، یاسر عرفات 281، سعید اجمل 271، اظہرمحمود 258، محمد عامر 235 اور عمرگل 222 وکٹیں لے کر فہرست میں موجود ہیں۔
The post عماد وسیم نے 200 ٹی 20 وکٹوں کا پاکستانی کلب جوائن کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل