لاہور: گولڈ میڈل جیتنے پر حیدر علی کیلیے 25 اور انعام بٹ کیلیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا۔
صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے ریسلر انعام بٹ کو ورلڈ بیچ گیمز ریسلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ انعام بٹ آپ پاکستان کا فخر ہیں اور آپ جیسے باہمت نوجوان پاکستان کی شان ہیں،بیچ گیمز ریسلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے پرریسلر انعام بٹ کو10لاکھ روپے اورپیرا اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کو25لاکھ روپے کا انعامات دیئے جائیں گے۔
صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان نے کہا کہ کھلاڑیوں کی وطن واپسی پر پروقار تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ان کو انعامات دیں گے جب کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت حکومت پنجاب کھیل اور کھلاڑیوں کی فلاح کے لئے کام کرتی رہے گی۔
The post گولڈ میڈل جیتنے پر حیدر علی کیلیے 25 اور انعام بٹ کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل