لاہور: وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ ڈیبیو میچ میں پاکستانی کرکٹرز نے میرا گالیوں سے استقبال کیا تھا۔
سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ 1999میں موہالی میں کھیلے جانے والے ون ڈے میں بیٹنگ کیلیے آیا تو شعیب اختر، شاہد آفریدی اور محمد یوسف نے گالیاں دینا شروع کردیں، میں پنجابی جانتا ہوں، اس لیے اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ سب کس طرح کے الفاظ استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا پہلا میچ تھا لہذا نروس ہوگیا اور کریز پر قیام طویل نہیں کرسکا لیکن بعد ازاں بیٹنگ میں اعتماد بحال ہوتا گیا، میں پاکستانی بولرز کا بدلہ چکانے میں بھی کامیاب ہوا، ملتان ٹیسٹ میں تو ٹرپل سنچری بنا دی تھی۔
The post ڈیبیو میچ میں پاکستانی کرکٹرز نے گالیوں سے استقبال کیا، سہواگ کا الزام appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل