MrJazsohanisharma

ٹی 20 میں زیادہ رنز، اسٹرلنگ نے بابراعظم کو پیچھے چھوڑدیا

سائنس

 کراچی: یکم جنوری 2019 سے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والوں میں پال اسٹرلنگ پاکستانی کپتان بابراعظم سے آگے نکل گئے۔

آئرش بیٹسمین پال اسٹرلنگ نے گزشتہ دنوں زمبابوے کیخلاف سنچری بھی بنائی تھی، سردست وہ33 اننگز میں 1201 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ بابر اعظم اب 30 اننگز میں 1173 رنز بناکر دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

کیون اوبرائن 36 اننگز میں 1040 رنز اسکور کر چکے ہیں، بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی محددو فارمیٹ کے میچز کی 24 اننگز میں 992 رنز بناکر چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اب تک 25 اننگز میں 959 رنز جوڑ کر ٹاپ 5 میں شامل ہیں۔

The post ٹی 20 میں زیادہ رنز، اسٹرلنگ نے بابراعظم کو پیچھے چھوڑدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ویب سائٹ کے بارے میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی