کراچی: آل راؤنڈر محمد حفیظ کیریبیئن لیگ سے قبل از وقت طلبی پر ناخوش ہیں۔
محمد حفیظ کو 18 ستمبر تک کا این او سی جاری کرنے کے باوجود16تاریخ تک رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی، چارٹرڈ فلائٹس کی وجہ سے سی پی ایل فائنل کے بعد17 ستمبرکوآنے کی درخواست مسترد ہوگئی، وہ اتوار کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔
دوسری جانب ایک اور پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کو آخر تک کیریبیئن جزائر میں رکنے کی اجازت مل گئی، اس دہرے معیار پر حفیظ حیران رہ گئے ہیں۔
The post محمد حفیظ کیریبیئن لیگ سے قبل از وقت طلبی پر ناخوش appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل