لاہور: قومی ہیرو انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ میں آذر بائیجان کے پہلوان کو ہرا کر ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا۔
فخر گوجرانوالہ نے اس بار یونان بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں آذر بائیجان کے پہلوان کے خلاف فیصلہ کن پوائنٹ جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کیا ہے جب کہ پاکستان ہی کے زمان انور نے اس ایونٹ میں برانز میڈل اپنے نام کیا۔
رواں برس بیچ ریسلنگ میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد اب 3 ہوگئی ہے، بیچ ریسلنگ میں ایک ہفتے میں دوسرا گولڈ میڈل جیتنے والے محمد انعام بٹ نے اس کامیابی کو پوری پاکستانی قوم کے نام کیا ہے۔
انعام کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں نے ہمیشہ بہت پیار اور سپورٹ کیا ہے، آئندہ مقابلوں میں بھی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔
The post بیچ ریسلنگ؛ انعام بٹ نے آذر بائیجان کے پہلوان کو ہرا کر ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل