کرکٹ شائق نے تیسری بار سیکیورٹی کی آنکھوں میں دھول جھونک دی

 لاہور: کرکٹ شائق جاروو تیسری بار انگلش سیکیورٹی کی آنکھوں میں دھول جھونک کر گراؤنڈ میں داخل ہو گیا جب کہ پولیس نے جونی بیئر اسٹو پر حملہ آور ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے گرفتار بھی کرلیا۔

رواں ٹیسٹ سیریز میں ایک بار بھارتی فیلڈر کے روپ میں میدان میں آنے والے شائق نے دوسری کوشش میں پچ تک رسائی حاصل کرلی تھی، وہ مکمل کٹ اور پیڈز میں بیٹنگ کیلیے پہنچ گئے تھے۔ یارکشائر کرکٹ کلب نے ان پر تاحیات پابندی بھی عائد کردی لیکن وہ باز نہیں آئے۔

جمعے کو اوول ٹیسٹ میں بھی جاروو سیکیورٹی اہلکاروں کو جھانسہ دینے میں کامیاب ہوتے ہوئے بولنگ کیلیے آگئے اور ایک گیند بھی کرا دی،بعد ازاں وہ انگلش بیٹسمین جونی بیئر اسٹو سے ٹکرائے جو اس حرکت پر خاصے برہم نظر آئے۔

ایک عام شخص کی جانب سے بار بار سیکیورٹی کی دھجیاں بکھیرنے پر تماشائی خاصے پریشان اور سوشل میڈیا پر سوالات اٹھا رہے ہیں، بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر پولیس حرکت میں آئی اور بیئر اسٹو پر حملہ آور ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے جاروو کو گرفتارکرلیا گیا۔

The post کرکٹ شائق نے تیسری بار سیکیورٹی کی آنکھوں میں دھول جھونک دی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں