’’تم نے میرا کیریئر تباہ کر دیا‘‘

 لاہور: پارٹی میں ہاتھا پائی کرنے والے سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر رابی فرائلنک اور چیف سلیکٹر مپٹسینگ میں صلح صفائی ہوگئی۔

ایک ایوارڈکی تقریب کے بعد پارٹی میں شراب نوشی کرنے والے ان دونوں افراد نے ایک دوسرے پر مکے برسا دیے تھے،آل راؤنڈر نے الزام عائد کیا تھا کہ چیف سلیکٹر نے امتیازی سلوک کرتے ہوئے ان کا کیریئر تباہ کردیا تھا،تکرار کے بعد دونوں میں ہاتھا پائی ہوئی، دونوں نے ایک دوسرے پر پہل کرنے کا الزام لگایا تھا۔

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کررکھی تھیں،اس میں فرنچائز ٹیموں سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد سے بات چیت بھی کی گئی۔

گزشتہ روز اس حوالے سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس واقعے کی تصدیق ہوگئی تاہم فریقین نے صلح صفائی سے معاملہ ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے، بہرحال اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

The post ’’تم نے میرا کیریئر تباہ کر دیا‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں