ٹی 20 ورلڈ کپ؛ نیوزی لینڈ کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف بیٹنگ

 دبئی: ٹی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کے گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

دبئی انٹر نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا، 35 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلے ڈیرل مچل اور پھر کین ولیمسن آؤٹ ہوئے۔ 52 رنز کے مجموعی اسکور پر ڈیون کانوائے بھی چلتے بنے، اس موقع پر گلین فلپس نے گپٹل کا ساتھ نبھانے کا بیڑا اٹھایا۔ دونوں کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کو بڑے ہدف تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے اسکاٹ لینڈ کو ہر صورت بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا۔

The post ٹی 20 ورلڈ کپ؛ نیوزی لینڈ کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف بیٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں