ابوظہبی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
افغانستان کے سابق کپتان اصفر افغان نے نمیبیا کے خلاف میچ میں ورلڈکپ کے دوران کرکٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد آج پلینگ الیون میں ان کی جگہ شرف الدین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارت نے ایشان کشان کی جگہ سوریا کمار یادو اور ورن چکرورتی کی جگہ روی چندر ایشون کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
The post بھارت کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل