کراچی: ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ملک میں موجود قومی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔
بنگلا دیش کو ٹیسٹ سیریز مین شکست دینے والی قومی ٹیم آئندہ 2 روز میں وطن واپس پہنچے گی، جن میں سے کچھ کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گے جب کہ کچھ کھلاڑی کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں قرنطینہ میں ہیں۔
کراچی میں قرنطینہ کئے ہوئے کھلاڑیوں عثمان قادر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حیدر علی، حارث رؤف، شاداب خان، وسیم جونیئر، فخر زمان، محمد حسنین ، آصف علی اور شاہ نواز کے کوویڈ ٹیست منفی آگئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 13 دسمبر کو کراچی میں پہلا ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔
The post ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز؛ کراچی میں قومی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل