محمد یوسف نے قومی ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کو خوش آئند قرار دے دیا

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کو خوش آئند قرار دے دیا۔

لاہور میں نیب کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ ٹیم نے میگا ایونٹ سے جس طرح کی پرفارمنس دکھانا شروع کی ہے اس پر عوام بھی خوش ہیں، کسی بھی ورلڈ کپ میں 12 یا 14 ٹیمیں شریک ہوتی ہیں مگر ٹرافی کوئی ایک ہی حاصل کرتی ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ گرین شرٹس نے مثبت کرکٹ کھیلی، اس طرح کی کارکردگی کے بعد ہار بھی جائے تو دکھ نہیں ہوتا، ڈھاکا ٹیسٹ میں تین روز کھیل کا وقت ضائع ہونے کے باوجود پاکستان نے جس طرح کامیابی حاصل کی یہ بہت خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچنگ کر رہا ہوں، مستقبل کے بارے میں کوئی بھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

The post محمد یوسف نے قومی ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کو خوش آئند قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں