بیٹنگ کے دوران اوپنرعابد علی کی طبیعت ناساز

 لاہور: قائداعظم ٹرافی کے میچ میں بیٹنگ کے دوران اوپنرعابد علی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

قائداعظم ٹرافی میں دوران بیٹنگ اوپنرعابد علی کی طبعیت ناساز ہوگئی جس کے بعد  انہیں چیک اپ کے لیے فوری طورپر اسپتال لے جایاگیاہے، سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے عابد علی یوبی ایل گراؤنڈ پر خیبرپختونخوا کے خلاف میچ میں 61 رنز پر کھیل رہے تھے کہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر پویلین واپس آگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کے دوران عابد علی کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی ہے دوسری جانب سینٹرل پنجاب کے ٹیم مینجر اشرف علی نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عابد علی کو چیک اپ کے لیے اسپتال لے جایاگیاہے، بیٹنگ کے دوران انہیں سینے میں تکلیف ہوئی یا کوئی اور وجہ ہے، اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، چیک اپ کے بعد ہی اصل صورتحال معلوم ہوسکے گی۔

The post بیٹنگ کے دوران اوپنرعابد علی کی طبیعت ناساز appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں