ایڈیلیڈ: آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کو ڈانس سے محظوظ کرتے رہے۔
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران عثمان خواجہ تماشائیوں کو ڈانس سے محظوظ کرتے رہے، اگرچہ وہ الیون کا حصہ نہیں تھے تاہم چوتھے روز بطور متبادل فیلڈ میں آئے اور خاص طور پر انگلش شائقین کی بارمی آرمی کے سامنے ڈانس کیا۔
ان کی فوٹیج فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ کینگرو شائقین ان کے اس ڈانس سے کافی محظوظ ہوئے۔
The post عثمان خواجہ تماشائیوں کو ڈانس سے محظوظ کرتے رہے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل