شاہین آفریدی کی جگہ نعمان علی کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ

گال: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے انجری کا شکار ہونے پر نعمان علی کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کپتان بابراعظم نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاہین آفریدی کی جگہ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہین ہمارا اہم پیسر ہے جو ہمیں بولنگ سائیڈ پر اچھا آغاز فراہم کرتا ہے، بدقسمتی سے انجری کے سبب وہ اگلا میچ نہیں کھیل سکے گا لیکن پچ کی کنڈیشن دیکھ کر ہم نے نعمان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے سری لنکن شہر گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی اور اسی میچ کے دوران ہی شاہین آفریدی انجرڈ ہوئے۔

The post شاہین آفریدی کی جگہ نعمان علی کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں