جینیوا: عالمی ادارۂ صحت نے منکی پاکس کو عالمی وبا قرار دیتے ہوئے پوری دنیا میں ایمرجنسی نافذ کردی۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم نے جینیوا میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا۔
منکی پاکس ہیلتھ ایمرجنسی قرار پانے کے بعد عالمی سطح پر اس وبا کے پھیلاؤ اور ویکسین کی تیاری میں تیزی آئے گی۔
“So in short, we have an outbreak that has spread around the world rapidly, through new modes of transmission, about which we understand too little and which meets the criteria in the International Health Regulations.”-@DrTedros #monkeypox
— World Health Organization (WHO) (@WHO) July 23, 2022
ڈبلیو ایچ او کا اقدام دنیا کے 75 سے زائد ممالک میں منکی پاکس کے 16 ہزار کیسز رپورٹ ہونے اور افریقہ میں 5 افراد کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ منکی پاکس کے کیسز ایسے ممالک میں سامنے آئی جہاں اس کا پھیلاوٴ نہیں تھا، برطانیہ ،اسپین ، کینیڈا میں اب تک منکی پاکس کے 92 مستند اور 82 مشتبہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
قوی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کا مرض متاثرہ شخص، جانور یا ایسے مواد جس میں منکی پاکس کے جراثیم ہوں کو چھونے سے لاحق ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وائرس جسم میں کٹی جلد ،سانس کے راستے ،آنکھ ،ناک اور کان کے راستے جسم میں داخل ہو سکتا ہے اور متاثرہ انسان سے دوسرے انسان میں بھی منتقل ہوسکتا ہے۔
The post منکی پاکس تیزی سے پھیلنے والی وبا قرار، ڈبلیو ایچ او نے ایمرجنسی نافذ کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » صحت