دبئی: ہانگ کانگ کے کرکٹر کنچٹ شاہ نے بھارت کے خلاف میچ کے بعد اسٹیڈیم میں پسندیدہ لڑکی کو شادی کی پیشکش کردی۔
ہانگ کانگ کے کرکٹر کنچٹ شاہ نے ایشیا کپ میں پسندیدہ خاتون کو پروپوز کر کے اس کو اپنی زندگی کا سب سے یادگار ایونٹ بنادیا۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف میچ کے فوری بعد انہوں نے اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کی جواس نے قبول کرلی۔
She said YES!
A heartwarming moment where Hong Kong’s @shah_kinchit95 proposed to his SO after playing a big match against India
A huge congratulations to the happy couple. We wish you all the joy and happiness in your new life together ❤️#AsiaCup2022 #GetReadyForEpic pic.twitter.com/CFypYMaPxj— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) August 31, 2022
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ اٹھارہویں اوور میں آوٹ ہونے کے بعد کنچت شاہ گراونڈ میں موجود اپنی دوست کے پاس آتے ہیں اور انہیں مخاطب کرکے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر انگوٹھی قبول کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔
ان کی دوست سب کچھ اچانک ہونے پر پہلے حیران ہوتی ہیں اورپھر شادی کی پیشکش قبول کرلیتی ہے ایشین کرکٹ کونسل نے ویڈیو جاری کرنے کے بعد دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔
یاد رہے کہ کنچٹ شاہ نے بھارت کے خلاف میچ میں28 گیندوں پر تیس سکور کیاتھاجبکہ میچ بھارت کے نام رہا۔
The post ہانگ کانگ کے کرکٹر کنچٹ شاہ نےاسٹیڈیم میں خاتون کو شادی کی پیشکش کر دی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل