دبئی: بھارتی اوپنر روہت شرما نے ویرات کوہلی کا بطور کپتان اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روہت شرما، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مختصر ترین فارمیٹ میں ہندوستان کے دوسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔
روہت نے اب تک 37 ٹی20 میچز میں سے 31 میں کامیابی سمیٹی جبکہ کوہلی نے 50 مقابلوں میں 30 فتوحات حاصل کی تھیں۔ ہانگ کانگ کے خلاف 40 رنز کی فتح کے ساتھ ہی انہوں نے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی آل راؤنڈر نے نسیم شاہ کو ’’اچھا فاسٹ بولر‘‘ قرار دیدیا
سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنی کپتانی میں 72 میچوں میں سے 41 میچز جیتنے تھے جو اب بھی سرفہرست ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیاکپ میں بھارت نے ہا نگ کانگ کو شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
The post روہت شرما نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل