اسٹریٹ چائلڈ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو شکست

دوحا: قطر میں جاری اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست کا سامنا رہا۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں برازیل کو شکست دے کر فیصلہ کن معرکے تک رسائی حاصل کی، جس میں مدمقابل مصرف کی ٹیم تھی۔

فیصلہ کن معرکے میں مصر نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان کو تین کے مقابلے میں چار یعنی صرف ایک گول کے فرق سے شکست دی اور مصر اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کا نیا چیمپئن بن گیا۔

اس سے پہلے سیمی کے میں پاکستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر برازیل کو ہراکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

The post اسٹریٹ چائلڈ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو شکست appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں