کراچی: قطر میں جاری اسٹریٹ چائلڈ ورلڈکپ فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ برازیل کی مضبوط ٹیم سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں شامل پاکستانی ٹیم نےبہترین کارکردگی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
قطر کے شہر دوحا میں جاری اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے تنزانیہ کو 1-2 سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے طفیل شنواری اور محمد جنید نے ایک ایک مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا۔
The post اسٹریٹ چائلڈ ورلڈکپ؛پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل