واشنگٹن: بڑھاپے کے باوجود سخت مشقت کرنے والی بزرگ خاتون کی 15 سیکنڈ کی ویڈیو کے بعد لوگوں نے ان کے لیے عطیات کےڈھیر لگادیئے اور اب تک ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔
نولا الون اس وقت ریٹائرمنٹ کی عمر سے بھی گزرچکی ہیں لیکن اپنے مکان کا طویل قرض اتارنے کےلیے والمارٹ پر کام کررہی ہیں۔ ایک ٹک ٹاکر ڈیوِن بوناگیورا نے نے ان پر 15 سیکنڈ کی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کی تو دنیا بھر میں اسے دوکروڑ نوے لاکھ افراد نے دیکھا اور دلگرفتہ رہ گئے۔ اس ویڈیو میں اطراف سےبے خبر نولا والمارٹ کا لباس پہنے ہوئے، اپنی گود کی جانب بے بسی سے دیکھ رہی ہیں۔ اس ویڈیو پر ڈیون نے لکھا کہ زندگی اتنی سخت نہیں ہونی چاہیے۔
جب ڈیون نے ٹک ٹاک پر ویڈیو اپ لوڈ کی تو لاکھوں کروڑوں افراد نے اسے دیکھا اور سب کی رائے تھی کی انٹرنیٹ پر عطیات کی ویب سائٹ ’گوفنڈمی‘ پرخاتون کی مدد کا اکاؤنٹ بنایا جائے۔ اس کے بعد گو فنڈ می پر نولا کی مدد کا اکاؤنٹ بنایا گیا تھا اور ابتدائی اندازے کے تحت 10 ہزار ڈالر کی رقم رکھی گئی تھی۔ لیکن صرف 24 گھنٹےمیں ایک لاکھ ڈالر کی رقم جمع ہوگئی اور اب یہ رقم ایک لاکھ چھیاسی ہزار ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس طرح کل چار کروڑ روپے سے زائد کے عطیات دیئے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ نولا کو اپنے گھر کی قسطوں کی مد میں اب بھی 60 ہزار ڈالر ادا کرنے ہیں۔ لیکن اس دوران والمارٹ کی انتظامیہ نے خاتون سے کہا کہ وہ ڈیون سے ویڈیو اور گو فنڈمی کا اکاؤنٹ ختم کرنے کو کہیں کیونکہ لوگ ان پر تنقید کررہےہیں۔ تاہم اس سے قبل ہی ان کے لیے ضرورت سے کہیں زائد رقم جمع ہوچکی ہے اور اب انہیں مزید کسی نوکری کی ضرورت بھی نہیں ہے۔
The post قرض کی شکار بوڑھی خاتون کی 15 سیکنڈ ویڈیو سے 2 لاکھ ڈالرکے عطیات جمع appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب