ایڈیلیڈ / پرتھ: بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے ملکی شائقین کو سبز باغ دکھانے سے ایک بار پھر صاف انکار کردیا۔
بھارت کے خلاف میچ سے قبل میڈیا سے بات چیت میں شکیب الحسن نے کہا کہ اس مقابلے کا تمام تر دباؤ حریف ٹیم پر ہی ہوگا، وہی فیورٹ ہے کیونکہ یہاں پر ورلڈ کپ جیتنے کیلیے آئے ہیں، ہم ٹائٹل جیتنے کی خاطر نہیں آئے، آپ صورتحال کا اندازہ کرسکتے ہیں، اگر ہم نے بھارت کو شکست دی تو یہ ایک اپ سیٹ ہوگا اور ہم اس کی اپنی پوری کوشش کریں گے۔
یاد رہے کہ اب تک دونوں ٹیمیں 3، 3 میچز میں 4، 4 پوائنٹس حاصل کرچکی ہیں۔ بنگال ٹائیگرز نے 2019 میں دہلی میں بھارتی ٹیم کو شکست دی تھی۔
’جیتنے نہیں تو کیا ناگن ڈانس کرنے آئے ہو‘ بنگلادیشی شائقین بھڑک اٹھے
’جیتنے نہیں تو کیا ناگن ڈانس کرنے آئے ہو‘ شکیب الحسن کے بیان پر بنگلادیشی شائقین بھڑک اٹھے، بھارت کیخلاف میچ سے قبل کپتان نے کہا کہ ہم یہاں پر ورلڈ کپ جیتنے نہیں آئے ، بھارت کے خلاف ہماری فتح کا امکان کم ہے۔
ان کے اس بیان پر شائقین کافی برہم اور سوشل میڈیا پر غصہ نکال رہے ہیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہم یہاں پر ورلڈ کپ جیتنے نہیں ناگن ڈانس کرنے آئے ہیں۔
ایک اور شائق نے کہا کہ شکیب نے میچ سے قبل اس بیان سے ہمیں کافی مایوس کردیا، ایک اور نے کہا کہ کپتان کا اس طرح کی باتیں کرنا کسی صورت اچھا نہیں، بہتر ہے کہ آپ کرکٹ ہی چھوڑ دیں۔
The post آسٹریلیا ورلڈکپ جیتنے کے لیے نہیں آئے ہیں، بنگلادیشی کپتان appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل