راولپنڈی: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے اسٹیڈیم میں آنے والے بلی کے بچے کو دودھ پلا کر سب کے دل جیت لیے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوئے روٹ اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کےساتھ اسٹیڈیم میں موجود تھے تو اس دوران وہاں بلی کا بچہ آگیا۔
جوئے روٹ سب چھوڑ کر ڈریسنگ روم گئے اور بلی کے بچے کے لیے ایک پیالے میں تھوڑا دودھ نکال کر لائے، جسے انہوں نے بلی کے بچے کے سامنے رکھ دیا۔
انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے جوئے روٹ کے جذبۂ ہمدردی کو سراہا اور اُن کے اس اقدام کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے پاکستان میں موجود ہے، پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے روالپنڈی میں شروع ہوگا۔
The post جوئے روٹ کی اسٹیڈیم میں آنے والے بلی کے بچے کو دودھ پلانے کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل